نام نہاد شو آگنائزر آرٹسٹوں کا نام استعمال کر کے سپانسرز کی جیبوں سے پیسے نکالنے میں مصروف

Published on June 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

جو آرگنائزرفاہ عامہ کے لئے شوکرتے ہیں ان کے پروگرامز میں بلامعاوضہ خدمات دیتا رہوں گا غفار لہری
لاہور(یواین پی)بعض نام نہاد شو آگنائزر آرٹسٹوں کا نام استعمال کر کے سپانسرز کی جیبوں سے پیسے نکالنے میں مصروف عمل ہو چکے ہیں میں انہیں وارننگ دیتا ہوں اب ایسا نہیں چلے گا اب اگر کسی آرگنائزر نے کسی بھی شوبز کے شو کے لئے میری اجازت کے بغیر میرانام اور تصویر استعمال کی تو میں ان کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں ان خیالات کا اظہارمعروف کامیڈین غفار لہری نے یو این پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ جو آرگنائزرفاہ عامہ کے لئے شوکرتے ہیں ان کے پروگرامز میں بلامعاوضہ خدمات دیتا رہوں گا لیکن فنکاروں کے نام پہ پیسہ بٹورنے والی آرگنائزرکے شو میں پرفارم کرنے کی اجرت لی جائے گی غیر مستحکم معاشی حالات میں فنکار فاقہ کشی کی جانب جارہے ہیں میوزیکل شو نہ ہونے کے برابر ہیں ہم جیسے بہت سے آرٹسٹ انہی میوزکل شو سے اپنے گھر کا چولہا چلاتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes