سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 24 جولائی کو ہونے والی پولنگ ملتوی

Published on July 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

کراچی(یواین پی)الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 24 جولائی کو ہونے والی پولنگ ملتوی کردی ہے، جو اب 28 اگست 2022ء کو ہوں گی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے التوا کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق محکمہ موسمیات نے سندھ میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث الیکشن کا سامان پہنچانا مشکل ہوگا۔ذرائع کے مطابق اس دوران انتخابی عملے اور ووٹرز کو بھی کراچی میں شدید بارشوں کے باعث مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر دوسرا مرحلہ محرم اور پھر یوم آزادی کی تقریبات کے باعث فوری طور پر کرانا ممکن نہیں ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی، حیدر آباد سمیت دیگر علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کا فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ، متحدہ قومی موومنٹ، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنر کی درخواست پر کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题