چوہدری شجاعت کے فیصلے نے ملک کے سیاسی اور معاشی مستقبل کے لیے روشن راہ متعین کردی، فضل الرحمٰن

Published on July 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

بنوں (یواین پی)پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا نتیجہ آنے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ نے چوہدری شجاعت حسین کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے میاں نواز شریف، آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے حمزہ شہباز، پی ڈی ایم کی تمام قیادت اور کارکنان کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت کے فیصلے نے ملک کے سیاسی اور معاشی مستقبل کے لیے روشن راہ متعین کردی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes