ہیلتھ آفیسرڈاکٹر ثاقب منیرنے مختلف ٹرانسپورٹ سٹینڈز کے دورے کئے اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا

Published on February 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیرنے مختلف ٹرانسپورٹ سٹینڈز کے دورے کئے اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے جنرل بس سٹینڈ اور سٹی ٹرمینل میں مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی بسوں کے اندر جاکر والدین کے ہمراہ سفر کرنے والے بچوں کو قطرے پلانے کی تصدیق کی اوران کی انگلیوں پر نشانات چیک کرتے ہوئے واضح کیا کہ کوئی بس /ویگن پولیو ٹیموں کی کلیئرنس کے بغیر روانہ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے سٹینڈزمیں مختلف پوائنٹس پر پولیو ٹیموں کی موجودگی،بچوں کو قطرے پلانے کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیااور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں خواہ انہوں نے یہ قطرے پہلے جتنی بار بھی پی رکھے ہوں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ کسی جگہ پولیو وائرس کا احتمال نہ رہے۔دریں اثناء انہوں نے گلی محلوں میں جاکر بچوں کو قطرے پلانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes