بوریوالہ،شہباز شریف رنگ روڈ فیز ٹو کی تعمیر میں گھپلا،شہری کی درخواست پر ڈی سی وہاڑی کی محکمانہ انکوائری کا آغاز

Published on July 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

بورے والا(یواین پی)شہباز شریف رنگ روڈ فیز ٹو کی تعمیر میں محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت سے نہر کے کنارے پر مٹی کے نام پر اضافی معاوضہ اسٹیمیٹ میں شامل کرکے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر شہری صلاح الدین کی درخواست پر ڈی سی وہاڑی نے محکمانہ انکوائری شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف منی بائی پاس کی تعمیر کا منصوبہ پانچ سال قبل شروع کیا گیا جسکا فیز ٹو پل نہر مجاہد کالونی سے شروع ہوکر لڈن روڈ کو ملاتا ہے منصوبہ کی تکمیل کے لئے تقریباً 50کروڑ روپے رکھے گئے ہیں شہری نے ڈی سی وھاڑی کو تحریری درخواست گذاری ہے کہ محکمہ ہائی وے کے ایکسیئن سمیت دیگر متعلقہ عملہ نے ٹھیکیدار سے ساز باز ہوکر نہر کے کنارے پر مٹی ڈالنے کا معاوضہ اسٹیمیٹ میں زمینی حقائق سے ہٹ کر تقریبا 3کروڑ روپے سے زائد کا بل پاس کروا کر حکومت کے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ھے جبکہ دیگر تعمیراتی معاملات میں بھی رنگ روڈ میں بہت بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔درخواست کی روشنی میں ڈی سی وھاڑی نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes