بالاکوٹ،قتل کیے جانے والے شخص کی شناخت کے ساتھ پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا لیا

Published on July 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

بالاکوٹ(یواین پی)جھنگی سیداں کے رہائشی شخص کو لاہور سے اغواء کر کے تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں انتہائی بے دردی سے قتل کیے جانے والے شخص کی شناخت کے ساتھ پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا لیا،مقتول کی جانب سے دوسری شادی کیے جانے کی پاداش میں پہلی بیوی نے اپنے دو بھائیوں کے ساتھ مہ کر مقتول خورشید احمد ولد کالا خان ساکن لاہورکو اس کے برادر نسبتی اسامہ عبید اور انس عبید نے گزشتہ ماہ 12 اور 13 جون کی درمیانی شب لاہور سے اغواء کیا اور تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود جنگل میں لاکر انتہائی بے دردی سے قتل کر کے نعش کو جلا دیا تھا،گڑھی حبیب اللہ پولیس کو نعش اگلے روز 14 جون کو ملی تھی،جس کی شناخت نہ ہونے پر امانتا دفنا دیا تھا،تھانہ گڑھی حبیب اللہ کے ایس ایچ او سید دلبر شاہ نے بتایا کہ انہوں نے نعش کی شناخت اور قاتلوں تک پہنچنے کیلئے انتہائی باریک بینی سے کام لیا،مقتول کے بھائی جمیل احمد نے بتایا کہ ان کا بھائی جمیل اختر بعمر تقریبا بیالیس سال جو کہ لاہور میں ایک کپڑے کا بیوپاری تھا اسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا جس کی گمشدگی کی بابت انہوں نے انڈسٹریل تھانہ لاہور میں رپورٹ درج کروا رکھی تھی،دوسری جانب وقوعہ کے بعد گڑھی حبیب اللہ پولیس کو ملنے والی نعش آگ سے جھلسی ہوئی تھی جس کی شناخت بآسانی ممکن نہ تھی،پولیس نے ڈی این اے نمونہ جات پشاور روانہ کیے اور ڈی این اے کی مدد سے مقتول کی شناخت خورشید احمد ولد کالا خان کے نام سے مقتول کے حقیقی بھائی جمیل احمد نے کی،ابتدائی تفتیش کے مطابق مبینہ طور پر مقتول کو اس کی پہلی بیوی مسماة سعدیہ نامی اور اس کے حقیقی بھائیوں،اسامہ عبید اور انس عبید ساکنان جھنگی سیداں ایبٹ آباد حال لاہور نے اغواء کر کت بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا تھا،پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں مقتول کی پہلی بیوی کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،لواحقین کی جانب سے نعش کی شناخت کے بعد ایک ماہ کے عرصہ کے بعد امانتا تدفین کی گئی نعش قبر کشائی کر کے ورثاء کے حوالے کر دی ہے جہاں نعش لواحقین کے ہمراہ لاہور روانہ کر دی گئی ہے۔

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes