منکی پاکس کا 70 سے زائد ملکوں میں پھیل جانا غیر معمولی صورتحال ہے،عالمی ادارہ صحت

Published on July 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

جنیوا(یواین پی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کا 70 سے زائد ملکوں میں پھیل جانا ایک غیر معمولی صورتحال ہے لہذا اب اس بیماری کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا جانا ناگزیر ہوگیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیے جانے کے بعد اب اس مرض کے پھیلا وکو روکنے اور اس کے علاج سے متعلق تحقیق پر سرمایہ کاری میں اضافہ ہوجائے گا۔خیال رہے کہ امریکا میں پہلی بار2بچوں میں منکی پاکس وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق منکی پاکس وائرس کے کیسزکی تصدیق امریکی سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن نے کی۔منکی پاکس وائرس سے متاثرہ بچوں کی حالت بہتر ہے۔ امریکی ادارے سی ڈی سی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ امریکا میں اب تک منکی پاکس وائرس کے 2 ہزار 891 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes