شاہ محمود قریشی کا حضرت شاہ رکن عالم کی 700سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب

Published on May 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

222
اسلام آباد ۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کا احیاء اور فروغ صوفیاء کی کوششوں کے باعث ہوا۔ صوفی ازم دنیا میں پیار اور محبت کے فروغ کا نام ہے اور اسی میں ہمارے مسائل کا حل مضمر ہے۔ وہ گزشتہ روز پرسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں حضرت شاہ رکن عالم کی 700سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا ملک دہشتگردی اور انتہا پسندی کے جس طوفان سے گزر رہا ہے اس کا مداوا صرف صوفی ازم کی بدولت ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے معاشرے میں صوفیاء کی تعلیمات کوفروغ دے کر اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ رکن عالم اپنے درد کے عظیم صوفی تھے جن کی تعلیمات کے سبب دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کروڑوں انسانوں نے اسلام قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوفی ازم سے دوری کے باعث ہمارے ہاں عدم برداشت کو فروغ ملا جس نے بہت جلد پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آج اس آگ کو بجھانے کے لئے ہمیں پھر صوفیاء کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے پرسٹن یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ یونیورسٹی اس طرح کی تقریبات منعقد کرتی رہے گی۔ قبل ازیں خطیہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پرسٹن یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عبدالباسط نے مہمان خصوصی مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات علم، دانش اور رواداری کے اصولوں پر مبنی ہیں اور ہم ان رویوں کو پروان چڑھا کر اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ تقریبات سے ڈاکٹر غضنفر مہدی، پروفیسر فرحت افتخار گل، ہاشم ابڑو، ڈاکٹر ریاض احمد اور آسٹریلیا کے ہائی کمشنر پیٹرمیکس ویل نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题