تمام تعلیمی بورڈز کا میٹرک کا رزلٹ 31 اگست کو سنائے جانے کا امکان

Published on July 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

رائیونڈ (یواین پی) پنجاب صوبہ لاہور سمیت تمام تعلیمی بورڈز کا میٹرک کا رزلٹ 31 اگست کو سنائے جانے کا امکان ہے، نتائج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آئی بی سی سی کی مشاورت سے کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کا رزلٹ 31 اگست کو جاری کرنے پر غورشروع کردیا،رواں سال میٹرک کے امتحان میں 2 لاکھ 70 ہزار امیدواروں نے شرکت کی،رواں سال بچوں کو پوزیشنز نہیں ملیں گی،امیدواروں کو نمبرز کی بجائے گریڈز دیئے جائیں گے،کسی بھی بچے کو امتحان میں فیل نہیں کیا جائے گا،امیدواروں کے رزلٹ کو لیٹر آن نہیں رکھا جائے گا،تمام بچوں کے نتائج جاری کردیئے جائیں گے،طلبا ء گھر بیٹھے بھی نتائج معلوم کرسکیں گے،بورڈ ذرائع کی مطابق نتائج کی حتمی تاریخ کا اعلان آئی بی سی سی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme