چین، 2024 اسپرنگ فیسٹیول گالا کے’ڈریگن’ تھیم اور لوگو کی نقاب کشائی

Published on December 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)چائنا میڈیا گروپ نے فروری 2024 میں آنے والے ڈریگن کے سال سے قبل ہفتے کے روز 2024 جشن بہار ایوننگ گالا کے لیے آفیشل تھیم اور لوگو کی نقاب کشائی کی۔ہفتہ کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق اسپرنگ فیسٹیول گالا کا لوگو مرکزی بصری علامت کے طور پر مخصوص چینی کریکٹر “龘” کا استعمال کرتا ہے جس کا مطلب ہے “ڈریگنوں کا بڑھنا”۔ یہ منتخب کریکٹر 1.4 بلین ترقی پزیر چینی لوگوں کی ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھنے کی عکاسی کرنے کا ایک استعارہ ہے، کیونکہ ڈریگن ہزاروں سالوں سے چینی لوگوں کے لیے روحانی طاقت کی علامت رہا ہے ۔اس لوگو کو گو یونگ جیانگ نے ڈیزائن کیا ہے۔ جو چین کے چاند کی تلاش کے پروگرام اور سیاروں کی تلاش کے منصوبے کے لوگو ڈیزائنر بھی ہیں ۔سی ایم جی کے زیر اہتمام جشن بہار ایوننگ گالا سنہ 1983 سے چینی قمری سال کے جشن کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ گالا میں گانے، رقص، مزاحیہ خاکے، اوپیرا اور لوک فنون شامل ہوتے ہیں۔ یہ گالا دنیا میں سب سے زیادہ دیکھنے جانے والی ٹی وی پروگرام کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔2024 اسپرنگ فیسٹیول گالا اسپرنگ فیسٹیول کے موقع پر 9 فروری 2024 کی شام نشر کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme