کویت ، پاکستانی آم میلہ کا پاکستانی سفیر محمد اسلم نے افتتاح کیا

Published on June 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 564)      No Comments

pakistani mango
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) کویت میں ’’پاکستانی آم میلہ ‘‘ میں لوگوں کا جم غفیر ہاتھوں ہاتھ آم فروخت ہوگئے سفیر پاکستان محمد اسلم نے پاکستانی آم میلہ کا افتتاح کیا اس موقعہ پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی آم قدرت کا انمول تحفہ ہے جو دنیا کے کسی آمو ں میں ایسی مٹھاس اورلذت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ کویت میں پاکستانی مصنوعات کی بہت مانگ ہے لیکن اب طرف دھیان دینے کی ضرورت ہے سفارتخانہ پاکستان کا کمرشل ڈیپارٹمنٹ اس میں اہم کردار اداکررہاہے انشاء اللہ تعالی آنے والے وقت میں کویت میں پاکستانی مارکیٹ کا وقت ہوگا کویت کے ہرکونے میں آم دستیاب ہوں گے ۔انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ کویت دنیا کی مارکیٹوں میں ایک بڑی مارکیٹ ہے جہاں پاکستانی مصنوعات کی بہت مانگ ہے ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سے بڑے بڑے تاجروں کو کویت میں لایاجائے تاکہ وہ اس مارکیٹ کا دورہ کریں اوراپنی مصنوعات کو یہاں مارکیٹ میں لائیں ۔اس موقعہ پر پاکستان بزنس کونسل کویت کے صدر محمد عارف بٹ نے یواین پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا اپنی کمیونٹی سے وعدہ تھا کہ کویت میں اب پاکستان پاکستانی مصنوعات کے ساتھ پاکستان پھل بھی دستیاب ہوگا ہمیں خوشی اس بات ہے کہ پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ کویتی شہریوں کے علاوہ یہاں پر دوسرے ممالک کے شہریوں نے پاکستانی آم کونہ صرد پسند کیا بلکہ اس کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اورہماری توقع سے زائد سے پاکستانی آم میلہ کو پذیرائی ملی ۔ممبر اوپیک حافظ محمد شبیر نے کہاکہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے کویت کی مارکیٹ میں پاکستا ن کو عزت بخشی ہمارامقصد کویت میں پاکستان کے وقار کوبلند کرنا ہے جو ہمیں دہشت گردی کے حوالے سنتے ہیں انہیں بتانا ہے پاکستان دہشت گرد نہیں بلکہ اللہ تعالی کا دیا ہوا ایک حسین ملک ہے جہاں قدرت نے اپنے رنگ سجارکھے ہیں پاکستان آم میلہ کا مقصد یہی تھا پاکستانی آم کو کویت کی ہر مارکیٹ میں معتارف کرانا ہے آج کویت کی تاریخ میں پہلی بار ہزاروں دینار کا پاکستانی آم فروخت ہواہے جو ایک ریکارڈ ہے کویت میں پاکستانی آم نایاب ہوگیا اب ہماری کوشش ہوگی پاکستان سے زیادہ سے زیادہ آم مانگوا کر بڑی بڑی مارکیٹوں میں رکھا جائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes