وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی اور ڈپٹی کمشنر کا ٹھٹھہ شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسپوزلز کا دورہ

Published on July 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی / حمید چنڈ) وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد صادق علی میمن اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے بارش کے دوران ٹھٹھہ شہر، شاہی بازار ٹھٹھہ، ڈاکٹر گلی، شاہجہان مسجد، درگاہ شاہ بودلو، موچھارو، شیخ فرید سمیت مختلف ڈسپوزلز، ڈرین نالوں اور علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے نکاسی آب اور جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٽنٽ کمشنر ٹھٹھہ عبدالغفار شیخ، پبلک ہیلتھ، میونسپل، ڈرینیج اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی صادق نے تاجروں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندہ اور ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ نکاسی آب کیلئے مسلسل ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا. انہوں نے ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ اوردیگر تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ نکاسی آب کے عمل کو ہنگامی بنیادوں پر مزید اور تیز کیا جائے اور تمام تر انتظامات کو یقینی بناتے فیلڈ میں رہتے ہوئے عملی طور پر اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹھٹھہ شہر، شاہی بازار ٹھٹھہ سمیت ضلع کے تمام شہروں، علاقوں، گلیوں اور سڑکوں سے نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف اور پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题