اسلام آباد ۔۔۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ،اقتصادی امور و ریونیو کا اجلاس (آج) منگل کو چیئرپرسن سینیٹر نسرین جلیل کی زیرصدارت ہو گا۔ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام کمیٹی کو رواں مالی سال کے ٹیکس وصولی کے اہداف، تازہ ترین اعداد و شمار، ٹیکس کے دائرہ کو وسعت دینے کے حوالے سے اقدامات اور ایس آر اوز کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔