وزیراعظم عمران خان کا تھرمیں طبی سہولتوں کے فقدان کانوٹس،2 جدید ترین موبائل ہسپتال فراہم کرنے کا حکم

Published on October 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے تھرمیں طبی سہولتوں کے فقدان کانوٹس لے لیا،وزیراعظم نے تھر کیلئے 2جدیدترین موبائل ہسپتال فراہم کرنے کاحکم دیدیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تھر میں طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تھر کیلئے 2 جدید موبائل ہسپتال فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے،وزیراعظم نے ہسپتالوں کیلئے 4 ایمبولینسزبھی فراہم کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرزاورادویات کی فراہمی 5سال تک یقینی بنائی جائے۔واضح رہے کہ تھر میں غذائی قلت اور ہسپتال میں سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث ہرروز دو چار بچے جاں بحق ہو جاتے ہیں اس کے باوجود میں ہسپتال میں سہولیات کی اشدکمی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题