نوازشریف کا بدھ کو جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور جانے کا فیصلہ

Published on August 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

میاں محمد نواز شریف اتوار کو موٹروے کی بجائے بدھ 9اگست کو صبح نو بجے لاہور روانہ ہوں گے، آصف کرمانی
اسلام آباد(یو این پی)سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے آج اتوار کو موٹروے کی بجائے بدھ 9اگست کو جی ٹی روڈکے ذریعے لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے،اس بات کا فیصلہ نوازشریف کے زیرقیادت مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف بدھ کو براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوں گے۔یوا ین پی کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف ، سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال ، سینٹرپرویز رشید، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب ، آصف کرمانی ، دانیال عزیز سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں محمد نواز شریف کی لاہور روانگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے اور طے پایا کہ میاں محمد نواز شریف اتوار کو موٹروے کی بجائے بدھ 9اگست کو صبح نو بجے لاہور روانہ ہوں گے شرکاء نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو ان کے شایان شان لاہور رخصت کیا جائے گا اجلاس میں اسلام آباد سے لاہور روانگی سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔۔ ترجمان مسلم لیگ ن آصف کرمانی کے مطابق میاں نوازشریف موٹروے کی بجائے بدھ کی صبح 9بجے جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے فیصلے میں تبدیلی کارکنوں ایم این ایز اور ایم پی ایز کی خواہش اور مطالبے پر کی گئی ہے۔ ان کا اصرار تھا کہ نوازشریف جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور جائیں تاکہ بڑی تعداد میں عوام ان کا اسقبال کرسکیں۔علاوہ ازیں لاہور میں نوازشریفکے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔اس حوالے سے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا لاہور پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائے گا، وہ لاہور پہنچنے کے بعد ان شا اللہ داتا دربار حاضری دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پاکستان اور بالخصوص لاہور کے شہریوں کی بہت خدمت کی،ان کاحق بنتا ہے کہ ان کا بھرپور استقبال کیا جائے۔اس موقع پر زعیم قادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف جس پر ہاتھ رکھ دیں وہ وزیر اعظم بن جاتا ہے، وہ کسی وزارت عظمی کے مرہون منت نہیں،پرویز مشرف کا مارشل لا ہو یا یہ فیصلہ،مورخ تاریخ میں ذکر ضرور کرے گا۔زعیم قادر ی کامزید کہنا ہے کہ نواز شریف موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے، لاہور پہنچنے پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا یہ سفر پہلا سفر نہیں ہو گا بلکہ آئندہ کے سیاسی سفر کا آغاز ہو گا، لاہور کے بعد نواز شریف ملک کے دوسرے حصوں کا بھی سفر کریں گے،قوم سے اپیل ہے کہ نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes