اوکاڑہ ، ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے 3کس ملزمان گرفتار

Published on July 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈی پی او اوکاڑہ حسن اقبال کے احکامات کی روشنی میں زیر ہدائیت حافظ خضرزمان ڈی ایس پی سرکل دیپالپور ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم محمد اشیتاق اور اسکی ٹیم علی حسنین معہ ملازمان نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے 3کس ملزمان کوگرفتارکر کے انکے خلاف مقدمہ نمبر696/22 جرم399/402ت پ درج رجسٹر کر لیا گیا اور 3کس ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے دوران گرفتاری ملزم مسمی جاوید اختر عرف ججی ولد عصنمت اللہ قوم میں سکنہ حویلی روڈ حجرہ کے قبضہ سے پسٹل30بوربرآمد کرکے مقدمہ نمبر697/22اور ملزم محمداشرف ولدمحمدرفیق قوم شیخ سکنہ پھلرون وزیر کے قبضہ سے اسلحہ ناجائزپمپ ایکشن12بوربرآمد کرکے مقدمہ نمبر698/22اورملزم مسمی محمد اصغرولد محمد حیات قوم میؤ سکنہ چوک حجرہ کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ نمبر699/22 بجرائم13.20.65اے اوتھانہ حجرہ شاہ مقیم درج رجسٹر کرلیے گئے دوران انٹیروگیشن ملزمان کی نشاندہی پر4 عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہیں اور دوران انٹیروگیشن ملزمان کے انکشافات پر 3کس ملزمان کو مقدمات میں برائے شناخت پریڈ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ بھجوایا گیا ہے فرار ہونے والے 3کس ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے جنکو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog