گوجرہ ، گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری

Published on May 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

6-27-2012_56237_l
گوجرہ (یواین پی)شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔آندھی سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔کل سے شروع ہونے والی بودوباراں سے گندم ،تمباکواور مکئی کی فصل کو نقصان،گندم کی فصل کی گہائی ایک ہفتہ مذید لیٹ ہو گئی ۔بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے ٹریفک، بجلی اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

گیارہ مئی 2013 کو الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے عوام کا حقیقی مینڈیٹ چرایاگیامیاں عمر فاروق
گوجرہ (یواین پی) ڈی چوک اسلام آباد کامیاب جلسہ پر پی ٹی آئی اور محب وطن پاکستانیوں کے مشکور ہیں وکرز نے وفاقی حکومت کی جانب سے تمام رکاوٹیں توڑ کر ثابت کر دیا کہ موجودہ حکومت نے گیارہ مئی 2013 کو الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے عوام کا حقیقی مینڈیٹ چرایا ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرہ کے سابقہ جنرل سیکرٹری میاں عمر فاروق مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے مذید کہا کہ حکومے جلسہ ناکام کروانے کے لئے ٹرانسپورٹ مالکان کو مسلسل دھمکیاں دیتی رہی اور پٹرول پمپ بھی بند کروا دئیے اس کے علاوہ شہروں کے داخلی و خارجی راستے بھی بند کروائے گئے مگر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنی جانوں سے کھیل کر جلسہ میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes