گزشتہ 4 ماہ میں مہنگائی میں 150 فیصد اضافہ

Published on August 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سبزیاں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں، جولائی کے ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں مہنگائی میں 150 فیصد اضافہ ، شہباز شریف حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام، مارچ 2022 میں ریکارڈ کی جانے والی مہنگائی کی شرح 9 عشاریہ 1 فیصد سے بڑھ کر جولائی 2022 میں 24 عشاریہ 9 فیصد ہو گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ جولائی میں مہنگائی 14 سال کی بلندترین سطح پر رہی، جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی میں 4.35 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی میں مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد رہی، جون میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تھی، جولائی 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد تھی۔ وفاقی ادارہ شماریات سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ماہ میں سبزیوں کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا، آلو 11 فیصد مہنگے اور پیاز کی قیمت میں 14 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ کے دوران دالوں کی قیمتیں 14 فیصد تک بڑھ گئیں، ایک ماہ میں دال چنا 13.8 ، پیاز 13.6 آلو 10.8 اور بیسن 10 فیصد مہنگا ہوا ، جولائی میں گندم 9.75 ، دال ماش 9.3 اور دال مسور 9 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ماہ میں چائے 8.98 ، انڈے 8 ، کوکنگ آئل 7.6 فیصد مہنگا ہوا، جولائی میں آٹا 6.3 اور گھی 5 فیصد مہنگا ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog