خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی28ویں برسی 26دسمبر کو منائی جائے گی

Published on December 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments


راولپنڈی(یواین پی) خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی28ویں برسی 26دسمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں کے ادبی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ادبی شخصیات اور مقررین پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔پروین شاکر26دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر چل بسی تھیں۔ٹین ایجرز کی پسندیدہ شاعرہ پروین شاکر 24نومبر 1952ء کوکراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ ا نہوں نے اپنی منفرد شاعری کی کتاب ” خوشبو “ سے اندرون و بیرون ملک بے پناہ مقبولیت حاصل کی انہیں شاعری کی پہلی کتاب خوشبو پر آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کے دیگر شعری مجموعے خود کلامی،صد برگ،انکار،ماہ تمام اور کف آئینہ کو بھی بے پناہ پزیرائی حاصل ہو ئی۔پروین شاکر نے اپنی خوبصورت اور منفرد شاعری میں محبت اور عورت کو موضوع بنایا، اردو لہجے کی منفرد شاعرہ ہونے کی وجہ سے پروین شاکر کو کو بہت ہی کم عرصے میں شہرت حاصل ہو گئی۔جہانیاں کے ادبی حلقوں میں منعقدہ تقریب کے دوران پروین شاکر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاپروین شاکر درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں اور بعد ازاں انہوں نے سرکاری ملازمت بھی اختیار کی انہوں نے اسلام آباد کے ایک مقامی ڈاکٹر مراد علی سے شادی کی ان کا ایک بیٹا مراد علی ہے۔پروین شاکر26دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں اور42برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes