ہماری نجات فلسفہ حسین علیہ السلام پر عمل پیرا ہونے میں ہے،قاری عتیق الرحمان

Published on August 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

محرم ا لحرام میں علماء کرام و مشائخ عظام کو مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا ہوگا
تلونڈی بھنڈراں (یو این پی)معروف روحانی مبلغ،اتحاد بین المسلمین کے داعی اور دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ممتاز شخصیت قاری عتیق الرحمان نے حافظ عدیل احمدکے ہمراہ ایک نجی محفل میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔محرم ا لحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام کو بھائی چارے،مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا ہوگاعلماء کرام و مشائخ عظام نے ہمیشہ ملک وقوم کی رہنمائی کی ہے،محرم الحرام کے دوران امن او ریگانگت کی فضا برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام و مشائخ عظام کی خدمات کوفراموش نہیں کرسکتے موجودہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر علماء کرام و مشائخ عظام ہمیشہ کی طرح یگانگت، یکجہتی اوربھائی چارے کو فروغ دیں گے،آج وطن عزیز کو ہر محاذ پر چیلنجز کا سامناہے، ہم نے بحیثیت قوم اتحاد اوراتفاق کی رسی کو پکڑ کران چیلنجز سے نمٹناہے،وطن عزیز کی مٹی ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ذاتی مفادات اور گروہی اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نجات اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور فلسفہ حسین علیہ السلام پر عمل پیرا ہونے میں ہے،ہمیں باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانا ہے،نواسہ رسول نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کاتحفظ سکھایا،حضرت امام حسین علیہ السلام نے حق پر کھڑے رہے کر جانوں کا نذرانہ پیش کیا کلمہ حق بلندکیا

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy