جہاز میں سوار نہ کئے جانے پر ایان علی آگ بگولہ

Published on September 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

01
لاہور(یو این پی)سپر ماڈل ایان علی کو علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے تاخیر سے پہنچنے کے باعث جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ ایان علی اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے عملے پر برس پڑی اور شفٹ انچارج کو سنگین تنائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ایئرپورٹ سے واپس رہائش گاہ پر چلی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز کرنسی سمگلنگ کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی ملزمہ سپر ماڈل ایان علی علامہ اقبال ایئرپورٹ سے کراچی جا رہی تھی۔ تاہم ایئرپورٹ پر تاخیر سے پہنچنے کے باعث پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایان علی کو جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا جس پر ایان علی آگ بگولہ ہو گئی اور اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے انتظامیہ پر برس پڑی۔ قومی ایئرلائن کے شفٹ انچارج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے تلخ کلامی کے بعد ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ پر چلی گئی۔ ایان علی پی کے 313 کے زریعے لاہور سے کراچی جا رہی تھی اور ایئرپورٹ پر 25 منٹ تا خیر سے پہنچی جس پر انتظامیہ نے پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy