پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی الیکشن لڑونگا چوھدری ظہور الحق

Published on August 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

ڈونگی( یو این پی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ کھوئی رٹہ کے مرکزی رہنما ممتاز قانون دان چوھدری ظہور الحق ایڈووکیٹ نے یونین کونسل کھوڑ سے بلدیاتی الیکشن میں ڈسٹرکٹ کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ چیئرمین بابو الطاف حسین ہاؤس لنگر کھوڑ میں منعقد میٹنگ میں انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بطور ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل کھوڑ سے بلدیاتی الیکشن لڑوں گا اس موقع پر عوام علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی چوھدری ظہور الحق ایڈووکیٹ نے اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ھوے کہا کہ 1960 سے میرا خاندان حلقہ کھوئی رٹہ کی سیاست میں فعال کردار ادا کرتا آ رہا ہے میرے دادا جان بابو الطاف حسین مرحوم تین بار یونین کونسل کھوڑ کے چیرمین، ایک بار مرکز کونسل کھوئیرٹہ کے چیرمین اور میرے والد چوھدری نثار حسین یونین کونسل کھوڑ سے ڈسٹرکٹ کونسلر منتخب ھوتے رھے ہیں اور عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت کی ھے بابو الطاف مرحوم کی خدمات کو آج بھی حلقہ کھوئی رٹہ کے تمام قباہل اور جماعتیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے آج یونین کونسل کھوڑ کی عوام سے عہد کرتا ہوں کہ ماضی کی طرح اپنے دادا اور والد کے نقش قدم پر چلتے ھوئے آپ لوگوں کے حقوق کی دن رات حفاظت کرونگا میرے دروازے آپ عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں مجھے یونین کونسل کھوڑ کے غیور عوام پر فخر ہے کھوڑ کے عوام نے ھمیشہ میرے خاندان پر اعتماد کیا اب بھی مجھے امید ہے کہ کھوڑ کے عوام مجھ پر اعتماد کریں گے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق صدر ریاست آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری، وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی سربراہی میں اور وزراء حکومت ڈاکٹر انصر ابدالی اور محمد رفیق نیر کی قیادت میں کھوڑ کے عوام کی محرومیوں کا نہ صرف ازالہ کریں گےبلکہ لوگوں کے حقوق انکی دہلیز پر ملیں گے ھم اپنے ساتھیوں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے تعاون سے یونین کونسل کھوڑ کی نشست بھاری اکثریت سے جیتیں گے میں اپنے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر جماعتی ساتھیوں اور کارکنان سے درخواست کرونگا کہ وہ میرے دست و بازو بنیں میں نے حلقہ کے کونے کونے میں عدالتوں میں انتظامی اداروں کے اندر جماعتی ساتھیوں اور کارکنان کی ھمیشہ جنگ لڑی ھے اب وقت آ گیا ہے کہ کارکنان میرا ساتھ دیں انھیں کسی بھی موقع پر تنہا نہیں چھوڑوں گا کارکنان یونین کونسل کے کونے کونے میں پھیل جائی اور جماعت کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیں جلد یونین کونسل کھوڑ کے تمام کارکنان اور سینئر جماعتی ساتھیوں کی ایک بھرپور میٹنگ بلا کر اپنی مہم کو مزید تیز کرونگا میرے خاندان نے ہمیشہ رواداری اور وضعداری کی سیاست کی ھے میں بھی اسی اصول پر کاربند رہتے ھوئت رواداری اور سنجیدہ سیاست کرونگا مگر میرے عوام کے ساتھ اگر کسی نے بدمعاشی کرنے کی کوشش کی تو پھر ان کے تحفظ کے لیے اسی زبان میں بات ھو گی جسطرح پنجاب میں عوام نے کرپٹ ٹولے کو ضمنی الیکشن میں مسترد کیا ھے اسی طرح کھوڑ کے عوام بھی ایک انقلاب لاہیں گ کھوڑ کے لوگوں کے حقوق ہمیشہ سلب ھوے اور انکے حقوق پر ذاتی سودے بازیاں اور سودے ھوتے رہے اب ایسا نہیں ھو گا حقدار کر حق ملے گا پڑھے لکھے تعلیم یافتہ لوگوں کو اب مایوس ھونے کی ضرورت نہیں نوجوانوں کا مستقبل پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے آزادکشمیر میں ھماری حکومت ھےجبکہ پاکستان کے تین صوبوں اور گلگت بلتستان میں ھماری حکومتیں ہیں وفاق میں ایک بار پھر عمران خان دو تہائی اکثریت سے آرہا ہے جلد ایک جامع پروگرام سے آگے بڑھیں گے کھوڑ کے اندر روایتی گندی سیاست سے ہٹ کر صاف ستھری اور شفاف سیاست کو پروان چڑھائیں گے تعلیم یافتہ نوجوانوں اور تجربہ کار بزرگوں کی راہنمائی میں آگے بڑھیں گے۔۔۔جیت انشاللہ ھماری ھو گی.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes