پونے چار سال عثمان بزدارنے پنجاب کو ترقی کرنے سے محروم رکھا۔ بلال اکبر خاں

Published on August 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

حمزہ شہباز نے اقتدار میں آتے ہی دوبارہ ترقی کی طرف گامزن کردیا جومخالفوں کو ہضم نہیں ہوا
تلونڈی بھنڈراں (یو این پی)نوجوان ایم پی اے، مسلم لیگی رہنماء،ماہر قانون داں،معروف سیاسی وسماجی اور فلاحی کاموں کا پس منظر رکھنے والی فیملی کے چشم و چراغ، بلال اکبر خاں نے کہا ہے کہ غریب عوام کی خدمت آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہے، حقیقی معنوں میں قوم کی خدمت نصب العین ہے۔ ہمارا خاندان غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صدیوں کام کرتا آیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو ترقی سے روکنے کیلئے حمزہ شہباز کے خلاف سازش کی گئی ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مسائل حل کیے ہیں ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پونے چار سال ڈمی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار رہا جس نے پنجاب کو ترقی کرنے سے محروم رکھا میاں حمزہ شہباز شریف نے اقتدار میں آتے ہی دوبارہ ترقی کی طرف گامزن کردیا پنجاب کی ترقی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی تھی اور سازش کے تحت حکومت کو ختم کردیا نہ اہل ٹولہ دوبارہ قابض ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن دوبارہ عوامی طاقت سے انشاء اللہ اقتدار میں آئے گی اور پنجاب کی محرومیاں دور کرے گی ہم ملک کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف چوتھی دفعہ وزیر اعظم پاکستان بنیں گے معیشت مضبوط ہوگی خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہوگا روزگار عام ہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme