پارلیمنٹ کارروائی سنسر کر کے وزیراعظم کو بچایا نہیں جا سکتا : بلاول بھٹو

Published on September 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

0000
 اسلام آباد(یواین پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی سنسر کرکے وزیراعظم نوازشریف کو نہیں بچایا جا سکتا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں عمران خان نے اچھی تقریر کی۔ حکمران گھبرا گئے کہیں ریفرنسز پر نااہل نہ ہو جائیں۔ سپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کافیصلہ نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ کی کارروائی کو سنسر کرنے پر برہم ہو گئے۔ کہتے ہیں سپیکر قابل محترم ہیں لیکن پارلیمنٹ کی کارروائی کو سنسر کرنا اشتعال انگیز ہے۔ ایسے اقدامات سے وزیراعظم کو پانامہ لیکس معاملے میں نہیں بچایا جا سکتا۔میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج حقائق پر بات کی۔ ریفرنس مسترد ہونے پر دلبرداشتہ نہیں۔ نظر آگیا فیصلہ سپیکر کا نہیں بڑے لوگوں کا ہے۔ کون کہاں کھڑا ہے سب واضح ہو گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes