بلدیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف لاری اڈہ فاروق آبادپرآپریشن

Published on August 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

بلدیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف لاری اڈہ فاروق آبادپرآپریشن
فاروق آباد(یو این پی)بلدیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف لاری اڈہ فاروق آبادپرآپریشن،ٹریفک میں ریکاوٹ بننے والی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا،فروٹ ریڑھیا ں ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے عام لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث ہیں انجمن تاجران اور مقامی دکانداروں کی باہمی مشاورت سے تمام ریڑھیوں ڈھابوں پھٹے وغیرہ رکھنے والوں کو دس سے پندرہ فٹ جگہ دی گئی ہے تاکہ یہ مزدور طبقہ معاشی بد حالی کا شکار نہ ہو اور روزگار بھی چلتا رہے اور تاکید کی گئی ہے دس سے پندرہ فٹ جگہ سے آگئے اگر تجاوز کریں گے تو بلدیہ ایکشن لے گی،مقامی لوگوں کی شکائت اور درخواست پر لاہور سرگودھا روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والی ان ناجائز تجاوزات کے خلاف بلدیہ نے اپریشن کرکے ان کو ہٹا ہے۔
لین دین کے تنازعہ پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل
فاروق آباد(یو این پی)تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ جاتری روڈ پرڈیرہ ڈوگراں میں نوجوان نے اپنے دوست کو لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق نواحی گاؤں جھامکے کے رہائشی نوجوان عثمان نے ڈاکٹر حبیب شاہ ہسپتال چوک فاروق آباد میں موبائل شاپ بنا رکھی تھی۔گزشتہ شام وہ اپنے دوست عمار ڈوگر کے پاس ڈیرہ ڈوگراں گیا، جہاں لین دین کے تنازعہ پر دونوں کا جھگڑا ہو گیا، جس پر عمار نے فائرنگ کر کے اپنے دوست عثمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تھانہ صدر پولیس فاروق آباد نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog