بچے صرف پولیو سے ہی معذور نہیں ہو تے دیگر وجوہات بھی کار فرما ہوتی ہیں، رانا شرجیل

Published on September 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

فارو ق آباد (یو این پی)بچے صرف پولیو سے ہی معذور نہیں ہو تے دیگر وجوہات بھی کار فرما ہوتی ہیں، رانا شرجیل
یونین کونسل ایس 85 اربن فاروق آباد محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈبلیو ایچ او مانیٹر رانا شرجیل نے یونین کونسل S 85 اربن فاروق آباد کے تمام با اثر افراد کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں رانا شرجیل نے تمام شرکاء کو بچوں میں ھونیوالی معذوری یعنی کہ اے ایف پی کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور اسکے سدباب کیلئے سب کو ایک ساتھ ملکر کام کرنے پر آمادہ کیاانہوں نے کہا کہ ہم بطور ذمہ دار شہری توجہ کریں تو بہت سے بچوں کو پولیو سمیت دیگر بیماریوں اور حادثات سے محفوظ رکھ کر ا ن کو معذوری سے بچا سکتے ہیں،بچوں پر کڑی نظر رکھیں،عطائی ڈاکٹر وں کے غلط انجکشن،کسی حادثہ یا کھیل کود کے دوران بچوں کو مسلز کا بریک ہو جانا بھی بچے کی معذوری کا باعث بن جاتا ہے اور ایسے بچے پولیو کے اٹیک سے متاثر ہو کر ساری عمر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں ان بچوں ک نشاندہی کریں ان کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی اور ایسے بچوں کو فوری علاجہ معالجہ فراہم کیا جائے گا۔ میٹنگ میں موجود تمام شرکاء نے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔میٹنگ میں یو سی ایم اوحافظ عثمان طاھر،با بر علی بسرا، سید علی شاہ،جاوید احمد کمبوہ کونسلر،ڈاکٹر ریحان، ڈاکٹر سلطان،ماسٹر شوکت،قاری بشیر احمد، عبدالغفور، میاں ممتاز اور دیگر معززین شرکت تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes