نریندر مودی 12اگست کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے

Published on August 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments

44سرینگر (یو این پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ہفتے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی 12اگست کو مقبوضہ کشمیر کادورہ کریں گے اور مقبوضہ کشمیرمیں سرینگر لیہہ بجلی ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ لداخ میں بجلی کے منصوبوں کاافتتاح بھی کریں گے۔ یواین پی کے مطابق یہ وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعد نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دوسرا دورہ ہوگا۔ سرینگر لیہہ یکطرفہ ٹرانسمیشن لائن کی مدد سے لیہہ کو بجلی کے شمالی گرڈ کے ساتھ جوڑ دیا جا ئے گا۔نریندر مودی ضلع کرگل کے علاقے چھوتک میں44میگاواٹ اور ضلع لیہہ کے علاقے نیمو بازگو میں45میگاواٹ کے بجلی گھروں کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy