یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پروقار تقریب، شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا

Published on August 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی / شیخ ندیم شیراز ) یوم شہداپولیس کے حوالے سے ایک پروقار او ر سادہ تقریب ڈی پی اوآفس میں منعقد ہوئی شہد اء کے خاندانوں کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال اور ایس ڈی پی اوز نے استقبال کیا اور ا ن کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تقریب کے آغاز پر یاد گار شہداء پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے خاندانوں کو سلامی دی تقریب کے دوران ڈی پی او اوکاڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں جن کی شہادت نے ہمیں زندگی بخشی اور ہم زیادہ پرعزم ہوکر خلق خد ا کی حفاظت کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ذمہ داری کے ساتھ لاء اینڈ آرڈر کو بحال رکھنا آسان کام نہیں ہے ہمیں تب مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب سماج دشمن عناصر عام آدمی کے روپ میں امن و امان تباہ کرتے ہیں ہنگامی صورت حال میں پاکستان کے دشمن اور اس کے محب وطن شہریوں کے درمیان فرق کرنا آسان نہیں رہتا اگر فور س اپنی جان کو مقدم سمجھنا شروع کردے تو پھر شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہوجائیں گی شہدا کی وجہ سے ہم سب لوگ امن کی زندگی جی رہے ہیں شہدا ء کی ان قربانیوں کوقوم بھول نہیں سکتی ڈی پی او نے کہا کہ پولیس فورس میں بہت سے غازی موجو د ہیں جن کی آواز ہے کہ انہیں شہادت نصیب ہولیکن اللہ تعالیٰ جس انسان کو چاہتا ہے شہادت کا عظیم رتبہ عطاکرتا ہے اسی طرح پنجاب پولیس بھی شہدا ء کے لواحقین کے لئے ایک خاندان کے طور پر کام کر رہی ہے تقریب کے اختتام پر لواحقین کے درمیان تحائف تقسیم کیے گئے تقریب میں سول سوسائٹی اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme