ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

Published on August 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا عندیہ دے دیا، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث کے مطابق پورا احساس ہے کہ لوگ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہیں،عوام کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر میں حالیہ واضح کمی اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے اصولی فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پورا احساس ہے کہ لوگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہیں،عوام کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا جائے گا۔تیل کی عالمی قیمتوں میں متواتر کمی کا عوام کو اصل ریلیف ملے گا، عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاوٴ سے اوسط قیمت نکالنا پڑے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes