اسلام آباد میں ایک کروڑ پودے لگائیں گے، اسد عمر

Published on March 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک ہے، یہاں ایک کروڑ پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روزاسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جو ماحولیات کے منفی اثرات سے متاثر ہیں۔ ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ماحول کی تنزلی کو روکا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ شجرکاری سے ہم ماحولیات کے منفی اثرات سے بچاو ممکن بنا سکتے ہیں۔ اسدعمر نے کہا کہ بہارکی شجرکاری مہم کے لیے 15 کروڑ پودوں کا ہدف ہے۔ اسلام آباد دنیا کے خوبصورت دارالحکومتوں میں شامل ہے یہاں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہار کے موسم میں 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور سال کے آخر میں 10 لاکھ پودوں کا ہدف پورا کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے اسلام آباد کی جوخوبصورتی سبزہ کم ہونے سے ماند پڑگئی ہے وہ جلد واپس لوٹ آئے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy