کراچی شہر میں ہر طرف لوڈشیڈنگ ہی لوڈشیڈنگ

Published on August 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

کراچی(یواین پی)شہر قائد میں بدترین لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 14گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کہیں زیادہ تو کہیں بہت زیادہ ہو رہی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ اور غیر مستثنیٰ علاقے سب برابر ہو گئے ہیں۔ شہر میں ہر طرف لوڈشیڈنگ ہی لوڈشیڈنگ ہے، لائٹیں اور پنکھے بند ہونے سے شہریوں کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون سب برباد ہوگیا ہے۔گارڈن، کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، ڈیفنس، محمود آباد، گلستان جوہر اور نارتھ کراچی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme