لیڈری کا شوق نہیں ،میو ہسپتال کا دورہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا: چیف جسٹس

Published on December 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انہیں لیڈری کا کوئی شوق نہیں ہے ، انہوں نے میو ہسپتال کا دورہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی کے کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی بنچ کررہا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ لاہور میں ان کے دورہ میوہسپتال پر بڑے اعتراضات کیے گئے حالانکہ وہ دورہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا، ’جس نے مجھ پرتنقید کرنی ہے کرلے لیکن صاف کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ میو ہسپتال میں وینٹی لیٹرکی سہولت موجود نہیں ہے، بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے پانی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے۔ اداروں پر برسر اقتدار ہر شخص موجودہ کیفیت کاذمہ دارہے ، کوئی مزدور اور غریب شہری ملکی صورتحال کاذمہ دارنہیں۔ہم کسی واٹر بورڈ اور کسی سیکرٹری کو نہیں جانتے بلکہ وزیراعلیٰ اورکابینہ کوذمہ دارسمجھتے ہیں اورنتائج چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes