ملک ماجد علی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب

Published on August 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

n
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی )ملک ماجد علی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب، پنجاب کے صدر میاں غلام حسین کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری،کارکنا ن مسلم لیگ ن کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات، تفصیلات کے مطابق ملک ماجد علی کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کا جوائنٹ سیکرٹری منتخب کر دیا گیا، پنجاب کے صدر میاں غلام حسین کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری، اس موقع پر ملک ماجد علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کا جوائنٹ سیکرٹری بنایا جانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، میں پارٹی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور ذمہ داری سونپی جسے احسن طریقے سے نبھاؤں گا، انہوں نے کہا کہ تحصیل قصور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ، آئندہ الیکشن میں یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ثابت ہو گا ، اور آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،دیگر پارٹی کے امیدواران تحصیل قصور میں کاغذات جمع کروا کر وقت اور پیسے کا ضیاع ہی کریں گے، کیونکہ علاقہ کی عوام تو مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے ساتھ ہو گی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题