خواہشوں کے پر،صرف انٹرٹینمنٹ ویڈیو نہیں بلکہ اس میں سب کے لیے ایک پیغام ہے، ڈائریکٹر طلال فرحت

Published on August 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

صحافتی اداروں کے سربراہان اور کارکنان سمیت دیگر احباب کا شکر گزار کے جنہوں نے میرے آئیڈیے کو پسند کیا
کراچی(یو این پی) پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت نے ٹیلی فونک گفتگو میں نمائندہ یو این پی سے اپنی مختصر دورانیے کی فلم “خواہشوں کے پر” کے بارے میں بتایا کہ میں “خواہشوں کے پر” کو بناتے وقت سوچ رہا تھا کہ اسے میں انٹرٹینمنٹ کے لیے بناؤں، مگر میں نے فیصلہ دوران شوٹنگ پر تبدیل کیا اور یوں اسے دیکھنے والوں کے لئے ایک “جذباتی پیغام” کا رنگ دیا، یہ بھی سوچا کہ اس پیغام کو دیکھ کر یقیناً لوگ تعریف کریں گے، میں سمجھتا ہوں یہ صرف ایک “پیغام” ہی نہیں بلکہ ایک “خاموش ہتھیار” بھی ہے، ان لوگوں کے لیے ہے جو “اعلیٰ تعلیم یافتہ”، “قابل” اور “حیثیت” والے بھی ہیں، یقیناً اگر وہ چاہیں تو ان جیسی “غریب بچیوں” کے “معصوم عزائم” کو اپنی “مدد” کے ذریعے پورا کر سکتے ہیں…. کیوں کہ “امید پر ہے دنیا قائم ہے، نیز تمام دوستوں، ملنے جلنے والوں اور تمام احباب اور صحافتی اداروں کے سربراہان اور کارکنان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کے جنہوں نے میرے اس آئیڈیے پر پسندیدگی کا اظہار کیا، تمہیں اپنے بچوں میں مناسب جگہ دے کر میرے اس پیغام کو پورے پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پیش کیا نیز بذریعہ میسج اور ٹیلیفون کال سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes