بورے والا ڈاکووں اور جرائم پیشہ گروہوں کے نرغے میں، وارداتوں میں بے پناہ اضافہ

Published on August 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

بورے والا(یواین پی)سرکل بورے والا ڈاکووں اور جرائم پیشہ گروہوں کے نرغے میں آگیا،ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ،درجن سے زائد وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکل،قیمتی اشیاءاور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا سرکل کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا،ایک درجن سے زائد وارداتوں نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئےتھانہ صدر کی حدود نزد چکنمنر 259ای بی سے خضر عزیز اپنی گاڑی پر ارہا تھا جب وہ چکنمبر 259ای بی کے قریب پہنچا تو 2نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روک کر 55ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیاتھانہ صدر کی حدود نزد چکنمبر 259/ای بی میں عامر سہیل نے چکنمبر 259ای بی میں فاطمہ میڈیکل کے نام سے سٹور بنایا ہوا ہیں کہ 3نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر 20ہزار روپے نقدی اور 2 موبائل فون چھین لئے،تھانہ صدر کی حدود نزد ملک پیلس بلال قوم ملک سے 2نامعلوم مسلح افراد افراد اسلحہ کے زور پر 9ہزار روپے نقدی اور ایک عدد موبائل فون چھین کر فرار،تھانہ صدر کی حدود چکنمبر 259ای بی کے قریب دلشاد سکنہ 39کے بی سے 2نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار، تھانہ ساہوکا کی حدود نزد چکنمبر 311/ای بی محمد سلیم سے 3نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی چھین لی،تھانہ فتح شاہ کی حدود نزد چکنمبر 323/ای بی میں باغ علی قوم جٹ سکنہ 323ای بی سے2نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ گگو کی حدود نزد چکنمبر 279/ای بی ثمر علی ملک سکنہ 525/ای بی سے 2نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی،لیپ ٹاپ اور موبائل فون چھین لیا، کر فرار ہوگے،تھانہ ساہوکا کی حدود نزد چکنمبر نزد چکنمبر 321ای بی ساجد سکنہ317/ای بی سے 3نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر15ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ ساہوکا کی حدود نزد چکنمبر 321/ ای بی کے قریب ناصر اقبال سکنہ پاکپتن سے 3نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر 10 روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا،تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود گلستان کالونی میں ساجد فارمیسی سے نامعلوم چور ہزاروں روپے نقدی ادویات وغیرہ چرا کر فرار ہوگے،تھانہ شیخ فاضل کی حدود نزد نتھو پٹرولیم علی میڈیکل سٹور سے 2نامعلوم مسلح ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ سٹی کی حدود لاہور روڈ سے اسد سکنہ 287/ای بی سے دو نامعلوم مسلح افراد نے 12 ہزار نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے وارداتوں کی اطلاع پولیس کو کردی گئی شہریوں نے آئی جی پنجاب سے وارداتوں پر قابو پانے اور جرائم پیشہ گروہوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog