ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرٹ نمائش کا انعقاد

Published on October 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

کراچی (یواین پی) کراچی میں برصغیر کی مایہ ناز گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی یاد میں ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نے آرٹ نمائش منعقد کی، ملکہ ترنم کے نواسے اور نواسی نے ان کا یادگار گانا بھی گنگنایا۔دلربا آواز کا جادو جگا کر برصغیر کی موسیقی کی تاریخ میں اپنا نام ابد تک درج کروا دینے والی مایہ ناز پاکستانی گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کے نغمے آج بھی زبان زد عام ہیں۔ کراچی میں ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نے لیجنڈ گلوکارہ کو آرٹ کی زبان میں خراج عقیدت پیش کیا، اپنی والدہ سے بے پناہ چاہت کی بناء پر اس آرٹ کلیکشن کو محبت نامے کا نام دیا۔نمائش میں خوبرو گلوکارہ کے مختلف موڈ نظر آئے۔ اپنی بیٹی کو سینے سے لگائے مامتا کا اظہار، کہیں کسی گہری سوچ میں ڈوبی ان کی غزالی آنکھیں اور کہیں اپنے مخصوص انداز میں بنی سنوری حسینہ کا دلفریب انداز، نور جہاں ہر روپ میں اپنی مثال آپ تھیں۔نمائش میں نورجہاں کی بیٹیوں اور نواسے نواسیوں نے بھرپور شرکت کی اور انکا یادگار نغمہ بھی گنگنایا۔ یہ خوبصورت آرٹ نمائش 17 اکتوبر تک کراچی کی مقامی آرٹ گیلری میں جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes