یوم عاشور 10محرم الحرام آ ج عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جارہا ہے

Published on August 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

اسلا م آ با د (یواین پی) یوم عاشور 10محرم الحرام آ ج منگل کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا، ملک بھر میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی جبکہ علم،تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے شام کو مجالس شام غریباں برپا ہوں گی،سکیورٹی کے سخت انتظامات،موبائل سروس بند رکھی جائے گی،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر۔نواسہ رسول ؐ،جگر گوشہ بتول ؑ،حضرت امام حسین ؑ اورشہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے طول و عرض میں مجالس عزاء،علم وتعزیہ اورذوالجناح کے ہزاروں جلوس برآمد ہوں گے جس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کریں گے۔یوا ین پی کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں،قصبات میں منعقدہ مجالس عزاء میں علمائے کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔امام بارگاہوں میں مجالس عزا ء کے اختتام پرشبیہہ علم وذوالجناح اور تعزیے کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر شام کو واپس آستانوں پر اختتام پذیر ہوں گے جہاں پر مجالس شام غریباں بپا ہوں گی اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں۔نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی جبکہ یوم عاشور کے موقع پر موبائل سروس بند رکھی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题