واقعہ کربلا تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے؛ڈاکٹر بی اے خرم

Published on August 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

بورے والا(یواین پی) چیف ایڈیٹر یونی ویژن نیوز پاکستان ڈاکٹر بی اے خرم نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں باہمی رواداری، اخوت و محبت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے، واقعہ کربلا تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔یوم عاشور کی مناسبت سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓ اورشہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں صبر،برداشت اورقربانی کو قیامت تک کیلئے زندہ کردیا ہے۔کربلاکے میدان میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کیخلاف جہاد کرنے کا درس دیتاہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے لازووال قربانیاں دے کر حق کا پرچم بلند سر بلند کیا۔حضرت امام حسینؓ اوران کے جانثاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا ہے۔نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓنے انسانیت کی عظمت اوراسلام کی سربلندی کیلئے لازوال قربانی دی اور نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے تاریخ اسلام کا درخشاں باب رقم کیا اور کربلا کے میدان میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes