سمارٹ فون کچھ مدت کے بعد سست کیوں ہوتا ہے نئی تحقیق

Published on July 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 656)      No Comments

smartphone-325482_640
نیویارک ۔۔۔ اکثر موبائل فون صارفین کو یہ شکایت کرتے سنا گیا ہے کہ ان کا فون کچھ عرصے بعد سست ہونا شروع ہوجاتا ہے اور پھر کچھ مزید عرصے بعد تو ناقابل برداشت حد تک سست ہوجاتا ہے، اور بعض تو اس مصیبت سے جان چھڑوانے کے لئے نیا فون بھی خرید لیتے ہیں۔
کیا یہ محض اتفاق ہے کہ آپ کا سمارٹ فون کچھ مدت کے بعد سست ہونا شروع ہوجاتا ہے؟ ٹیکنالوجی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ اتفاق نہیں ہے بلکہ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کی چالاکی ہے جو صارفین کو نئے فون خریدنے پرمجبور کردیتی ہے۔سامنگ گلیکسی کے نئے ماڈل کے وہ 10فیچرز جو آئی فون میں موجود نہیں
ایک رپورٹ میں ایپل کمپنی کی مثال بیان کی گئی ہے جو ہر سال موسم خزاں میں اپنے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن متعارف کرواتی ہے اور عموماً دیکھا گیا ہے کہ اس کے بعد نئے آئی فون خریدنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیاں اپنے فون اور آپریٹنگ سسٹم اس طرح سے ڈیزائن کرتی ہیں کہ کچھ مدت کے بعد یہ سست ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور پھر صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ نئی اپ ڈیٹس سے مزئین نئے آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کیا جائے اور پھر یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ نیا آپریٹنگ سسٹم موبائل فون کے نئے ماڈل پر بہترین کام کرے گا۔ یوں صارفین نئے آپریٹنگ سسٹم اور نئے موبائل فون کے چکر میں ہمیشہ پھنسے رہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی صارفین کو ہر سال دو سال بعد نئے فون خریدنے پر مجبور کرنے کے لئے ایسے ہی ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes