آصف زرداری اور شریف برادران ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں سر فہرست ہیں،چودھری پرویز الٰہی

Published on August 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

لاہور: (یواین پی ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارا اسٹیبلیشمنٹ کیساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے، عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہو رہے ہیں۔ آصف زرداری اور شریف برادران ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں سر فہرست ہیں، زرداری نے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، اب کبھی ان سے بات نہیں کروں گا۔ میں کہتا ہوں ہم اداروں سے کیوں لڑے، ہم اپنے معاملات خود حل کریں، عمران خان نے سوشل میڈیا کمپین کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ خان صاحب کی حکومت میں ویلفئیر سٹیٹ کی طرف بڑھ رہے تھے، پنجاب میں بہترین کام ہوگا تبدیلی آپ کو نظر ائٓے گی، احساس پروگرام کی رسائی آسان کر دی ہے تاکہ کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو، ایک ہزار سے بڑھا کر پندرہ سو کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کے خوالے سے کوئی اختلاف نہیں، ہم ڈلیور کریں گے، کام ہوتا نظر آئے گا، چیف الیکشن کمشنر عجیب حرکتیں کر رہے ہیں۔ یہ کام میں مشکل ڈال رہے ہیں، انہیں کرنے دیں، 62 ون ایف اسی طرح چلے گی، کوئی اکثریت لے کر آئے گا تو بدلے گا۔ ساری توانائی کاموں پر لگائے اور وقت ضائع نہ کریں، شہباز شریف سے نہ میری بات ہوئی نہ ہونی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حلف برداری کے معاملے پر خود گورنر صاحب سے رابطہ کیا، گورنر صاحب کے علاوہ کسی سے بات نہیں ہوئی، آصف زرداری صاحب نے بہت نقصان پہنچایا ہے، ان سے کبھی بات نہیں کرونگا۔ شریفوں کے ساتھ بیس بائیس سال گزارے ہیں انہوں نے مجھے چلنے نہیں دینا تھا، اس لیے ان کے ساتھ نہیں گئے، ان پر اعتبار کرنا میری کتابوں میں منع ہے، پی ٹی آئی کی طرف آنا میرا اور مونس الٰہی کا فیصلہ تھا کوئی کال نہیں آئی تھی، پی ٹی آئی اور پی پی پی کا اتحاد ناممکنات میں سے ہے، ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں زرداری صاحب اور میاں صاحبان سر فہرست ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes