آزادکشمیرکے لوگ پرانے سانپوں کے منہ میں دودھ نہ ڈالیں،سراج الحق

Published on April 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

index
دھیرکوٹ (یو این پی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینٹر سراج الحق نے دھیرکوٹ میں’’تبدیلی کنونشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آزادکشمیرکے لوگ پرانے سانپوں کے منہ میں دودھ نہ ڈالیں ،آزادکشمیرسے بیروزگاری کے خاتمے،تعمیروترقی ،صحت کی سہولیات ،تعلیمی اور انسانی وسائل کی ترقی ،کرپشن سے نجات ،قانون اور میرٹ کی حکمرانی اور قومی وسائل کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،انہوں نے کہاکہ ہم کشمیرکوایک فلاحی ،اسلامی اور خوشحال ریاست دیکھناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں سڑکوں کی ابترصورتحال ،پینے کے صاف پانی ،بیروزگاری اورکرپشن کے خاتمہ کیلئے عوام کو لائحہ عمل اختیارکرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ غربی باغ کے لوگوں نے تاریخی استقبال کرکے اسلامی انقلاب اور اسلامی پاکستان اور اسلامی کشمیرکی بنیادرکھی ہے ،پاکستان میں لوگ سندھی ،بلوچی، پٹھان اور پنجابی کے چکر سے نکل کر ایک اُمت بن کر آگے بڑھیں اور پاکستان اور کشمیرسے بیروزگاری ، کرپشن کے خاتمے کیلئے اپناکردار اداکریں ،انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان بیروزگاری کی وجہ سے اپنی ڈگری جلانے پر مجبورہے اور بیرون ملک بھاگنے پر مجبور ہورہاہے، ہمارے ملک کے ٹیلنٹ سے غیر ممالک استفادہ کررہے ہیں، پاکستان میں ایٹم بم سے زیادہ دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں یکساں نظام تعلیم، غریب کیلئے مفت علاج ، بڑھاپا الاؤنس ، بیروزگاری الاوئنس دیاجائے اور اگرہمیں موقع پر تو سارے اقداما ت اٹھائیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ باغ اور مظفرآباد سے اسلام آباد موٹروے بنائی جائے، اگر پاکستان کے دوردرازعلاقوں میں موٹروے بن سکتی ہے تو یہاں پر کیوں نہیں بنی۔ہمیں موقع ملا تو اس خطے کی خوشحالی اور ترقی کیلئے مواصلات کے نظام کو بھی بہتر بنائیں گے ،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں،بیوروکریٹس، ججز اور دیگر طبقات کے خلاف پانامہ لیکس کے سامنے آنے کے بعد پاکستان دنیامیں بری طرح بدنام ہوا،وزیراعظم پاکستان کھلے دل کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں اوردوماہ تحقیقات کرکے قوم کے ساری صورت حال لائی جائے، انہوں نے کہاکہ کمیشن وزیراعظم کی مرضی سے نہیں بلکہ غیرجانبداربنناچاہیے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان میں ’’کرپشن فری ‘‘تحریک کاآغازکیا ہے ،پاکستان میں روزانہ12ارب روپے کی کرپشن ہوہورہی ہے ،وہ قوم کیسے ترقی کرسکتی ہے جو اس قدر کرپشن کررہی ہو، پاکستان کے ادارے پی آئی اے، سٹیل ملز، پی ٹی سی اوردیگرمکمل ناکام ہوچکے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہے ،پاکستان اور آزادکشمیرمیں لوگ موجودہ جمہوریت سے تنگ آچکے ہیں ،کرپشن فری پاکستان ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، 24اپریل کو لاہورمیں جلسہ کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔ پاکستان کے سیاست دان ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے دہشت گردی ،بیروزگاری کے خلاف مل کر جدوجہدکریں ،سراج الحق نے کہاکہ ملک میں کرپشن کرنے والوں کو دہشت گردی کے ذمرے میں شامل کیاجائے اور ان کے خلاف دہشت گردوں کی طرح کارروائی کی جائے ،اگر پاکستان میں 100لوگوں کو سزاہوگئی تو پاکستان سے کرپشن ختم ہوجائیگی، انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں عبدالرشیدترابی ،میجر لطیف خلیق اوردیگر ہمارے نمائندوں کا اگر عوام نے ساتھ دیاتو آزادکشمیرکو ایک فلاحی ریاست بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حلقہ غربی باغ سے ہماراامیدوار دیانتدار، جرأت مند ،بااصول ،پُرعزم اورپُرجوش ہے، ظالم کے گریبان میں ہاتھ ڈالنے کی جرأت رکھتاہے، عوام میجر لطیف خلیق کو اسمبلی میں پہنچائیں تاکہ اس حلقے کی تقدیربدل سکے، انہوں نے کہاکہ لوگ ہماری سیاست سے تو اختلاف کرتے ہیں لیکن ہماری دیانتداری کی گواہی سب دیتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ لوگوں کاجذبہ اور ولولہ دیکھ کر میں محسوس کرتاہوں کہ اس علاقے کے لوگ غیور، خوددار ،جرأت مند اور بااصول ہیں اور اس مرتبہ وہ قیادت کی تبدیلی میجر لطیف خلیق کی صورت میں کرکے ہمیں خدمت کاموقع دیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme