ٹھٹھہ ،جنگ شاہی میں قلت آب اور بجلی کی بندش کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال شہریوں کا احتجاج مظاہرہ اوردھرنا

Published on October 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ،جنگ شاہی میں قلت آب اور بجلی کی بندش کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال شہریوں کا احتجاج مظاہرہ اوردھرنا پانی اور بجلی نہ ہونے پر سخت نعرے بازی پیپلز پارٹی کی خاتون سینٹرز سئسی پیلجو اور ضلع کونسل ٹھٹھ کے چئیرمین غلام قادر پیلجو کے آبائی گاوں میں کئی ماہ سے بجلی کی بندش اور قلت آب کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کرکے کاروبار بند کیا گیا اور ددجنوں مشتعل شہریوں ہاتھوں میں خالی ڈبے اور بالٹیاں اٹھا کر پانی کی قلت اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج جس کی قیادت غلام حسین شاہ،وائس چیرمین کوہستان احمد علی بروہی،رسول بخش جاکھرو،اور دیگر نے کی مظاہرین نے اسٹیشن روڈ پر دھرنا بھی دیا اور پانی کے خالی ڈبے اور بالیٹاں بجائے کر انوکھا احتجاج کیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایک ماہ سے جنگ شاہی اور اسکے آس علاقوں کی بجلی بند ہے جبکہ واٹر سپلائی کے پانی کا موٹر ایک ماہ سے خراب ہے اور منتخب نمائندے بجلی اور پانی کی قلت پر خاموش بنے ہوئی ہیں جس سے عوام پینے کے پانی اور بجلی کو ترس رہے ہیں بجلی نہ ہونے سے کاروبارزندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے پانی کی قلت کے باعث درجنوں گاوں کے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے انہوں نے پیپلزپارٹی کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی قلت اور بجلی کی بندش کا نوٹس لے کر عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کاسلسلہ جاری رہیگا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ،جھرک کے قریب دو ڈمپرز میں خوفناک تصادم آگ بھڑک اٹھی ڈرائیور جھلس کر جاں بحق
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ،جھرک کے قریب دو ڈمپرز میں خوفناک تصادم آگ بھڑک اٹھی ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ،جھرک پولیس تھانے کے حدود میں جھرک ملاکاتیار برج پر ایک تیز رفتار ڈمپر کنارے پر کھڑا دوسرے ڈمپر سے ٹکرا گیاحادثے کے نتجے میں ایک ڈمپر میں آگ بھڑک اٹھی آگ کے باعث ڈمپر ڈرائیور علی خان ببر جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ تصادم اور آگ لگنے کی وجہ سے ڈمپر کا اگلہ حصہ جل کرتباہ ہوگیا حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکو اداروں نے پہنچ کر ڈمپر کی آگ بجھا دی اور ہلاک شدہ ڈرائیور کی لاش ہسپتال منتقل کرکے حادثے کی تفتش شروع کردی ہے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیلاب متاثرین کو گھر فراہم کرنے کی قرعہ اندازی کی فہرستوں میں بڑی تعداد میں غیر متاثرین کے نام نکل آنے کا انکشاف
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ، سیلاب متاثرین کو گھر فراہم کرنے کی قرعہ اندازی کی فہرستوں میں بڑی تعداد میں غیر متاثرین کے نام نکل آنے کا انکشاف حقیقی متاثرین گھروں سے محروم ٹھٹھ اور سجاول کے سیلاب متاثرین کو ترکی حکومت کی جانب سے مکلی میں سیلاب متاثرین کیلئے تعمیرکردہ2120 گھروں کی کمپیوٹرائز قرعہ اندازی میں غیر متاثرین کے نام نکل آگئے فہرستیں منظر عوام پر آئی ہیں ان میں اس اکثر اسے علاقے ہیں جن میں کوہستان جھمپیر،جنگ شاہی ،ٹھٹھ سٹی ،مکلی ،گھوڑاباری ،چلیا ،چھتوچھنڈ ،جھرک ،اونگر ،جھوک شریف اور ایسے علاقے جو سیلاب سے متاثرین نہیں ہوئے اور نہ ہی ان علاقوں کے عوام متاثرہوئی ہیں ان کے نام قرعہ اندازی میں نکل آگئے ہیں جس سے حقیقی متاثرین کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس قرعہ اندازی میں نادرا حکام کی جانب سے سال 2010 کے تباہ کن سیلاب میں متاثرین ہونے والے افراد جن کے وطن کارڈ کے تحت دو اقساط حاصل کی ہو اور ان کے پاس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ اور غربت اسکور کم سطح پر ہونے کی بنیاد پر 35ہزار سجاول ٹھٹھ کے نام فراہم کئے گئے تھے جبکہ فہرستوں کے سامنے آنے کے بعد یہ بھی واضع ہورہا ہے کہ سیلاب میں غیر مستحقین افراد کو سیاسی بنیادوں پر وطن کارڈ اور بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ جاری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ے اور ان فہرستیوں میں ایسے لوگ کے نام سامنے آئیں ہے جو صاحب حیثیت رکھتے ہیں اور اگر انکوائری کی جائے تو یہ لوگ حقیقی متاثرین بھی نہیں ہے جن کے نام سیلاب متاثرین کے گھر کے قرعہ اندازی میں نکل آگئے ہیں اس صورتحال کے باعث حقیقی سیلاب متاثرین اپنے بنیادی حق سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے دوسری جانب ملاح اتحاد تحریک کے رہنما آدم گندرو قرعہ اندازی میں غیر مستحقین سیلاب متاثرین کے نام سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ یہ حقیقی متاثرین نے ناانصافی ہوگئی انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے قرعہ اندازی میں آنے والے ناموں کا جائز لیکر حقیقی سیلاب متاثرین کو گھر فراہم کرنے اور غیر متاثرین کے ناموں کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes