عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے؛ الطاف حسین تنیو

Published on August 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی / حمید چنڈ) مظلوم عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کی ذمیدار ریاست اور حکمران طبقہ ہے سرکاری ہسپتالوں میں لوگ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے ہیں مرف کو فوری فنڈ جاری کئے جائیں الطاف حسین تنیو۔ تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے رہنما الطاف حسین تنیو نے سول ہسپتال مکلی کا دورا کیا جہاں پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے اس موقعی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی الطاف حسین تنیو نے کہا کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست اور حکمرانوں کی ذمیداری ہے مگر افسوس یہاں مظلوم عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رکہا گیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں کرپشن عروج پر ہے او پی ڈی اور ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈس میں ادویات مریضوں کو پرائیویٹ اسٹور کی لکھ کر دی جاتی ہے ہمیں یہ بھی شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ اسٹور پر لوکل اور جعلی دوائیں ملتی ہیں جن پر کمیشن مقرر ہوتا ہے کچھ لوگ جنہیں مافیا بھی کہا جا سکتا ہے جو کہ پیسوں کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں کروڑوں روپے کا بجیٹ ہڑپ کیا جاتا ہے نیب سمیت جانچ کرنے والے ادارے پچھلے دس سالوں سے سول ہسپتال مکلی کو ملنے والے فنڈز کی جانچ کریں اور ذمیداران کے خلاف کاروائی کریں جہنوں نے مریضوں کیلئے آنے والی ادویات اور ہسپتال کو دیِے جانے والے فنڈز میں کرپشن کر کے کروڑوں روپے ہڑپ کئے ہیں اور جائیدادیں بنائی ہیں۔الطاف حسین نے مزید کہا کہ باخبر ذرائع نے ہمیں بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے یہ منصوبہ شروع کیا تھا، اسی اثناء میں ٹھٹھہ کے 8 سرکاری ہسپتالوں کا انتظامی کنٹرول مرف کے حوالے کیا گیا تھا۔ فروری 2022 سے تاحال سندھ گورنمنٹ نے مرف کو فنڈ جاری نہیں کیے جس کی وجہ سے ملازمیں کی تنخواہوں اور ادویات کا مسئلا درپیش ہے حکومت سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ مظلوم عوام پر رحم کیا جائے اور مرف کو فنڈ جاری کئے جائیں تاکہ سول ہسپتال مکلی سمیت ٹھٹھہ کے سات سرکاری ہسپتالوں کا انتظام بھتر ہوسکے کیوں کہ اس وقت سرکاری ہستالوں میں مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ مر رہے ہیں آج تک سول ہسپتال میں آنے والے سینکڑوں مریضوں نے کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے اور لوگ ایسے واقعات کو خدا کی رضا سمجھ کر اپنے پیاروں کی لاشوں کو اٹھا کر جاتے ہیں اور ان مرنے والے مریضوں کی رجسٹرڈ میں انٹری تک نہیں ہوتی روزانہ کی بنیاد پر انسانی جانوں کا ضیاع ہونا کسی سانحہ سے کم نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy