زمینی تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جانبحق 3 افراد زخمی

Published on April 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)حجرہ شاہ مقیم کے نواح میں واقع سیدوالا بصیر پور روڈ پر زمینی تنازعہ پر دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں جاری کر دیں۔طبی امداد فراہم کرنے کو دوران مخالفین کی دوسرے گروپ پر دوبارہ فائرنگ، ریسکیو اہلکار شدید زخمی، دوسرے اہلکار نے ساتھی اہلکار اور زخمیوں کو نزدیکی رورل ہیلتھ سنٹر بصیر پور منتقل کر دیا۔ ریسکیو اہلکار کو شدید زخمی حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا جانبحق ہونے والے نوجوان کی ظفر ولد غلام محمد (55 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سید والا کا رہائشی تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy