ایڈونچر پارک کے ٹکٹ گھر کے اسٹور روم میں چھپائے گئے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

Published on March 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 714)      No Comments

2
کراچی (یو این پی) پاکستان رینجرز سندھ نے سفاری پارک کے قریب ایڈونچر پارک کے ٹکٹ گھر کے اسٹور روم میں چھپائے گئے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کرلی ہے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ لندن سیکرٹریٹ کے محمد انوار کے داماد انبساط ملک نے سفاری پارک سے ملحقہ اپنی زیر نگرانی گو ایش ایڈونچر پارک میں دہشتگردوں کے ذریعے بھاری تعداد میں اسحلہ چھپایا ہواتھا۔اس بارے مین انٹیلی جنس معلومات ملنے پر رینجرز سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارکر سفاری پارک کے قریب ایڈونچر پارک کے ٹکٹ گھر کے اسٹور روم میں چھپائے گئے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ برآمد شدہ اسلحہ میں1 عدد ایل ایم جی، 16 عدد ایس ایم جیز، دو عدد رپٹیر،6 عدد 7 ایم ایم رائفل بمعہ میگزین ،3 عدد223بوررائفل بمعہ میگزین، 2 عددایم 16 ، 1عددایم پی5 ، 1 عدد پش پشا، 1 عدد 30 بور پستول، 4 عدد ہینڈ گرینیڈ، 10 عدد بال بم، 1 عدد ٹیلی اسکوپ سائیٹ، 20300 راونڈایس ایم جی بمعہ میگزین، 540 راونڈ جی تھری، 135 راونڈ 222 بور، 62 راونڈرپٹیر، 80 راونڈایل ایم جی، 96 راونڈ 9 ایم ایم پستول، 240 راونڈ 223 بور ، 50 راونڈ44 بور اور 50 راونڈ30 بور پستول۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ اسلحہ شہرمیں بدامنی پھیلانے اور دہشتگردی کے لیے استعمال ہونا تھا۔واضع رہے مذکورہ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes