عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. غضنفر علی قادری.

Published on August 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

مختلف دیہاتوں کو سمندری اور بارشی پانی سے محفوظ رکھنے کے لئے مؤثر حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں
ٹھٹھہ ( یواین پی / حمید چنڈ ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ کیٹی بندر کے قریب مختلف دیہاتوں کو سمندری اور بارشی پانی سے محفوظ رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے ہر ممکن مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سال مون سون کی زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے کیٹی بندر کے قرب و جوار میں واقع دیہاتوں میں سمندری پانی آنے کا خدشہ موجود ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے ضلعی انتظامیہ، آبپاشی ، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، ڈرینیج سمیت دیگر مختلف متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ کیٹی بندر کے مختلف بندوں، دیہاتوں اور علاقوں میں جاری ریلیف کے کام کی نگرانی کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے سینیئر نائب صدر عبدالحمید پنہور مختلف یوسیز کے بلا مقابلا منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے، معززین اور علاقہ مکین بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ حفاظتی بندوں میں مختلف مقامات پر پڑنے والے شگافوں کو فوری طور پر بند کرکے مرمت کی جائے اور جہاں پر سمندر کے پانی کا دباؤ زیادہ ہے وہاں پر مزید پتھر لگائے جائیں تاکہ حفاظتی بند مظبوط ہو سکیں. اس ضمن میں اگر مزید بھاری مشینری استعمال کرنے کی ضرور ہے تو وہ بھی کی جائے اور غیر فعال مشینری کو فوری طور پر فعال کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے مذید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں ضلع باالخصوص ساحلی علاقوں کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور انہیں بے یارو مددگار ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا. انہوں نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سمندری پانی اور ممکنہ سیلاب آنے کی صورت میں دیہاتوں سے لوگوں کو بروقت نکالا جائے اور ان کی رہائش کیلئے پہلے سے ہی ریلیف کیمپس بھی قائم کیئے جائیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے علاقہ کے معززین سے درخواست کی کہ وہ بھی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مربوط رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں بروقت مزید ریلیف کا کام کیا جاسکے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی کہ چوبیس گھنٹے علائقوں میں موجود رہ کر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حساس حفاظتی بندوں کی خصوصی طور پر صورتحال کی نگرانی کی جائے جبکہ مرمتی کام کی رفتار اور معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور انہیں مزید ہدایت کی کہ ہر صورت میں عوام کی ہر ممکن مدد کی جائے.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme