وزیراعظم نوازشریف کا قوم کے نام عید الفطر کا پیغام

Published on July 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

07
لندن(یو این پی) وزیراعظم نوازشریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی عید دفاع وطن میں شب و روز مصروف فوجی جوانوں کے نام کرتا ہوں۔میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے قوم کے نام عید الفطر کے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہم رمضان کریم کی برکات سے مستفید ہوئے جب کہ عیدالفطرکے موقع پراُمت مسلمہ اور پوری قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، عیدالفطر مسلمانوں کے لیے خوشی اور تشکرکا دن ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے سیکیورٹی اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے جوان شب وروز دفاع وطن میں مصروف ہیں، پوری قوم ان کے جذبے کو سلام کرتی ہے، میں اپنی عید ان جوانوں کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں مصروف جوان بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں، اللہ تعالیٰ ہمارے نوجوانوں کو ہر محاذ پر کامیاب کرے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes