دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر 51 ہزار کیوسک کا نچلے درجے کا سیلاب

Published on August 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ دریائے راوی میںآج جسڑ کے مقام پر 51 ہزار کیوسک کا نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ راوی سائفن پر 19 ہزار 70 کیوسک اور شاہدرہ کے مقام پر 19 ہزار 496 کیوسک پانی کا بہاؤہے دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر 35 ہزار کیوسک اپ سٹریم پانی کا بہاؤہے جبکہ ڈاؤن سڑیم پانی کا بہاؤ 9 ہزار کیوسک ہے ترجمان نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں پانی معمول سے بھی کم سطح پر بہہ رہا ہے دریائے ستلج میں اپ سٹریم 13 ہزار کیوسک جبکہ ڈاؤن سٹریم 3 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤہے دریائے ستلج اور دریائے راوی میں کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ پر محکمہ پولیس ،محکمہ ریسکیو 1122 ،محکمہ ہیلتھ ،محکمہ لائیو سٹاک سمیت تمام محکموں نے اقدامات مکمل کر لئے ہیں محکمہ انہار کی جانب سے دریاؤں کے بندھوں ،پشتوں اور پلوں کی حفاظت کے لئے نگرانی کا عمل جاری ہے ۔دریائے راوی پر موضع گوگیرہ اور موضع جندراکہ میں بیس کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں محکمہ ریسکیو 1122 نے دریائے راوی میں کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے نمٹنے کے لئے 40 ریسکیو رز پر مشتمل ٹیم کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ احتیاطی طور پر 4 کشتیاں بھی ٹھٹھہ بھٹیاں سمیت منتخب پوائنٹس پر پہنچادی گئی ہیں ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ دریائے راوی معمو ل کے مطابق بہہ رہا ہے کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں لوگوں کو نکالنے ،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog