نوازشریف آئندہ الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ

Published on August 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے، ن لیگ نے فیصلہ کیا ہےکہ نوازشریف آئندہ الیکشن مہم کی قیادت کریں گے، سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے انکار نہیں کیا۔ ہم نیوز کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرداخلہ 29 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے، ن لیگ نے فیصلہ کیا ہےکہ نوازشریف آئندہ الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے انکار نہیں کیا، انتظامی امور پر اختلاف رائے ہے ،الیکشن کمیشن اصلاحات کر رہا ہے۔مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزراتِ موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题