جھنگ ،غیر معیاری اور مضر صحت کھانا فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Published on August 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

images
جھنگ (یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایت پرغیر معیاری اور مضر صحت کھانا فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں اسسٹنٹ کمشنر عمران عصمت پنوں نے شہر کے معروف ریسٹورنٹ پر اچانک چھاپے مار کر ہوٹلوں کو سیل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاے سی عمران عصمت پنوں نے محکمہ صحت کے عملہ اور پولیس پارٹی کے ہمراہ جگر ریسٹورنٹ ، ابراہیم ریسٹورنٹ،کمز ریسٹورنٹ،الجنت فاسٹ فوڈپوائنٹ،فوڈ فیسٹول،مدنی ڈیرہ اور صادق ڈیرہ پر اچانک چھاپے مارے جہاں پر گاہکوں کو فراہم کئے جانے والا کھانا،کھانے کی تیاری کا میٹریل ،گوشت ،مصالحہ جات کو چیک کیا جو غیر معیار ی اور مضرصحت پائے گئے۔ مزید برآں یہ ریسٹورنٹ حفظان صحت کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر مذکورہ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا۔اس ضمن میں ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر جاری اس آپریشن کو اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے ریسٹورنٹ ،فوڈ پوائنٹس حفظان صحت کے معیار کو نہیں اپناتے۔انہوں نے مہم میں مشغول ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے اور دیانت کے ساتھ کم عرصہ میں سو فیصد نتائج حاصل کئے جائیں او عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کو کیفردار تک پہنچایا جائے کیونکہ یہ ہمارا قانونی ،مذہبی اور انسانی فریضہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes